ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو مسقط میں ہوں گے

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو اومان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر سید عباس عراقچی کے مطابق مذاکرات کا آغاز صبح 10 بجے کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کے انعقاد کے لیے سہولیات فراہم کرنے اور انتظامات کرنے پر اومانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اومان نے ایک بار پھر اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات جمعے کو اومان میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں جوہری معاہدے سے متعلق امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی