سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ سونا 21,500 روپے کی کمی کے بعد 4,90,362 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 18,433 روپے کی کمی کے بعد 4,20,406 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 215 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 4,676 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ 601 روپے کی کمی کے بعد چاندی کی قیمت 8,405 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: نمی میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی جاری ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں رات بھر دھند کا امکان ہے

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔