3 لاکھ روپے تک بلا سود قرض ؟ نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

3 لاکھ روپے تک بلا سود قرض ؟ نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے، بڑا اعلان کر دیا گیا

3 لاکھ روپے تک بلا سود قرض ؟ نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اہم اعلان سامنے آگیا۔

ہنر مند نوجوان اب پرواز کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ حاصل کرسکیں گے۔ یہ  قرضہ ان کو باعزت روزگار کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  پرواز کارڈ، راہ روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کاافتتاح کردیا۔مریم نواز نے کہاکہ عوام کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ  نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہناتھاکہ نوجوانوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ  پرواز کارڈ کے ذریعے مالی معاونت میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک دو لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی جا چکی۔ انہوں نے کہاکہ  ایک ہزار بچوں کو گارمنٹس کے شعبے میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نوجوانوں کو نہ صرف ہنر سکھایا جارہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔