پی ایس ایل 11 کا پلیئر آکشن 11 فروری کو کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 کا پلیئر آکشن 11 فروری کو کرانے کا فیصلہ

ٹاپ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پلیئر آکشن کو 11 فروری کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پلیئر آکشن میں بولیاں پاکستانی روپے میں لگائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ٹاپ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر کیٹیگریز کی بیس پرائسز 2 کروڑ 20 لاکھ روپے، 1 کروڑ 10 لاکھ روپے اور 60 لاکھ روپے ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نئی ٹیم کا نام “سیالکوٹ اسٹالینز” رکھ دیا گیا

ہر فرنچائز کو 16 سے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ بنانے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہر ٹیم کے لیے کم از کم دو ان کیپڈ انڈر 23 کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو دو سالہ کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

Related posts

ایران امریکا کشیدگی کے اثرات؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

کرکٹ کا عظیم ستارہ، دنیا کے بہترین آل راؤنڈر سر گیری سوبرز دنیا سے رخصت ہو گئے