صبور علی کا بولڈ لک؛ سجل علی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

صبور علی کا بولڈ لک؛ سجل علی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

صبور علی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی سالگرہ کی تصاویر پر صبور علی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی زد میں آگئیں۔

اداکارہ صبور علی نے اپنی بہن اور معروف اداکارہ سجل علی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

تصاویر میں دونوں بہنوں کے درمیان محبت، قربت اور خوشگوار لمحات نمایاں نظر آئے۔

 صبور علی نے تصاویر کے ساتھ ایک محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا اور سجل علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ تصاویر دونوں بہنوں کے مضبوط رشتے اور خلوص کی عکاسی کرتی ہیں۔

سالگرہ کی یہ جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ جہاں ایک جانب مداحوں اور شوبز شخصیات نے سجل علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور تصاویر کو خوب سراہا، وہیں دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے دونوں بہنوں، خصوصاً صبور علی کے لباس اور انداز پر تنقید بھی کی۔

تصاویر پر ملنے والے اس ملا جلا ردِعمل نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ذاتی پسند، فیشن اور اظہارِ رائے سے متعلق بحث کو جنم دے دیا ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا