سانحہ گل پلازہ؛ کراچی کے تاجروں کا آج یوم سوگ کا اعلان
تاجر رہنما کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گل پلازہ سانحہ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جسے پورا کیا جائے۔
گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر آل کراچی تاجر اتحاد آل سٹی تاجر اتحاد کراچی موبائل الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن صدر الائنس آف مارکیٹ نے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
تاجر برادری کے مطابق مختلف مارکیٹوں میں ممکنہ طور پر سیاہ پرچم کے ساتھ ساتھ گل پلازہ میں دنیا سے چلے جانے والوں کے لیے دعا کرائی جائے گی۔
تاجر رہنما کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گل پلازہ سانحہ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جسے پورا کیا جائے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جھلس جانے والے زخمی افراد کو پہلے مرحلے میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی۔
کراچی چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں گل پلازہ آتشزدگی میں نقصان کے ازالے کے لیے صدر مملکت سے بات کی جائے گی، بولٹن مارکیٹ سانحہ میں انہوں نے 3 ارب روپے فراہم کیے تھے۔
