ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی اہم ملاقات

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی اہم ملاقات

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی سربراہی میں آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفود نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ اور آئل ٹینکرز سے وابستہ درپیش مسائل، سیکیورٹی امور اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، جبکہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی ٹریفک، صدر لوکل گڈز ٹرانسپورٹ محمد رمضان، وائس پریزیڈنٹ محمد عثمان، چیئرمین ال پاکستان ائل ٹینکر ایسوسییشن گلفراز خان جدون، وائس چیئرمین خانزادہ محسود اور کراچی ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسییشن کے صدر حاجی رفیق نیازی بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدے کی مبارکباد پیش کی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں دور دراز کی تعلیم: وزارت اتوار کو فیصلہ کرے گی۔

بھارت خفیہ مداخلت اور اثرو رسوخ استعمال کررہا ہے، کینڈین انٹیلی جنس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

فلسطین میں مردہ قرار دیا گیا نوجوان ڈیڑھ سال بعد زندہ مل گیا