بلوچستان کی زرعی صلاحیت نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا

بلوچستان کی زرعی صلاحیت نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا

نیو یارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں لورالائی کے زیتون کی دھوم

بلوچستان کے ضلع لورالائی کا زیتون اب عالمی سطح پر اپنی اعلیٰ کوالٹی کے باعث پہچان حاصل کر چکا ہے، نیو یارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں لورالائی کے زیتون کی دھوم مچ گئی ہے۔

لورالائی اولیو آئل نے بین الاقوامی مقابلے میں سلور ایوارڈ جیت کر پاکستان کی عالمی پہچان میں مزید اضافہ کر دیا، خالص ایکسٹرا ورجن اولیو آئل معیار، ذائقے اور افادیت میں دنیا کے بہترین زیتون کے تیلوں میں شمار ہوگیا ہے۔

لورالائی اولیو آئل کی عالمی سطح پر کامیابی نے نہ صرف بلوچستان کا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کی زرعی برآمدات کے افق کو بھی وسیع کر دیا ہے۔

زیتون کی کاشت اور تیاری نے مقامی کسانوں کے لیے خوشحالی اور خود کفالت کی نئی راہیں ہموار کی ہیں۔

سینئر سائنٹیفک آفیسر، ڈاکٹر عبداللہ بلوچ کے مطابق اپر بلوچستان میں زیتون کی کامیاب کاشت اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ یہ خطہ عالمی معیار کی زرعی پیداوار دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

تاہم، لورالائی اولیو آئل کی یہ کامیابی بلوچستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا