ٹیرف کے خلاف فیصلہ آیا تو امریکا شدید بحران میں مبتلا ہوجائے گا، صدر ٹرمپ

ٹیرف کے خلاف فیصلہ آیا تو امریکا شدید بحران میں مبتلا ہوجائے گا، صدر ٹرمپ

اگر سرمایہ کاری کے ری فنڈز بھی شامل کیے گئے تو یہ رقم کھربوں ڈالر تک جا سکتی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا تو امریکا شدید بحران میں مبتلا ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ٹیرف کے خلاف فیصلے کی صورت میں سینکڑوں ارب ڈالر واپس کرنا پڑ سکتے ہیں، جس سے ملک شدید مالی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اگر سرمایہ کاری کے ری فنڈز بھی شامل کیے گئے تو یہ رقم کھربوں ڈالر تک جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں، پلانٹس اور مشینری میں کی گئی سرمایہ کاری کا بھی ازالہ کرنا ہوگا، جس کے نتیجے میں امریکا کے لیے ادائیگیاں تقریباً ناممکن ہو جائیں گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی رقم کا حساب لگانے میں بھی برسوں لگ سکتے ہیں، اور جو یہ کہے کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر قومی سلامتی سے جڑے معاملے میں فیصلہ امریکا کے خلاف آیا تو ملک شدید بحران میں مبتلا ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب امریکا مضبوط ہوتا ہے تو دنیا بھی مضبوط ہوتی ہے۔

Related posts

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ