شہرقائد میں رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ، پارہ مزید گر گیا

شہرقائد میں رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ، پارہ مزید گر گیا

کراچی میں گزشتہ روز دن بھر درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا

شہر قائد میں رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ کیاگیا، اور گزشتہ شب پارہ مزید گر کر درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز دن بھر درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا، جبکہ آج  ہلکی دھند کے ساتھ موسم سرد اور  خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سردی کے ڈیرے، پارہ سنگل ڈجٹ تک گرگیا

 شہر قائد میں آج آج پارہ 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت  12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی  ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Related posts

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ