کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے خوشخبری

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کا ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری پر کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

کراچی بندرگاہ پر بذریعہ ریل مال برداری کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینروں کا رش معمول ہے، ترسیل کے نظام میں سست روی معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی ڈال رہی ہے۔

ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری کی تعمیر ان مسائل کا دیرپا حل ہے، ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی اور ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان احمد بن سولیم مہمانِ خصوصی تھے۔

این ایل سی منصوبے کو 400 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے مختلف مراحل میں مکمل کرے گا، منصوبے کا پہلا مرحلہ چار ماہ میں مکمل ہوگا۔

Related posts

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ