پاکستان فٹبال کیلئے بڑا بریک تھرو، یوئیفا ایونٹ میں پہلی بارانٹری
یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کے لیے اہم سنگِ میل ہے
پاکستان فٹبال کے لیے بڑا بریک تھرو، پاکستان پہلی باریوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا حصہ بن گیا۔
صدر پاکستانریشن فٹبال فیڈ محسن گیلانی کے مطابق پاکستان انڈر 16 ٹیم کو یوئیفا ٹورنامنٹ کھیلے گی، جبکہ اپریل میں پاکستان یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھاٸی دیگا، جہاں میزبان قازقستان، روس، آذربائیجان مدمقابل ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
محسن گیلانی نے کہا کہ یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کے لیے اہم سنگِ میل ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار سیکھنے کا موقع ملے گا۔
صدر پی ایف ایف نے مزید کہا کہ یوتھ ڈیولپمنٹ پی ایف ایف کی اولین ترجیح ہے، جبکہ یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ 24 سے 30اپریل تک قازقستان میں کھیلا جاٸیگا۔
