شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھ گئی، سال کی سب سے سرد رات ریکارڈ
کراچی میں اس وقت کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں
شہر قائد میں گزشتہ شب رواں سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، جہاں پارہ سنگل ڈیجٹ میں گر کر 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، تاہم مختلف علاقوں میں سردی کی شدت 5 تا 8 ڈگری تک محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ آج درجہ حرارت 20 تا 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کی راتیں مزید سرد ہونے لگی، درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ
شہر قائد میں آج مطلع صاف رہے گا تاہم آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
