پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
اسلام آباد: تاجکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے اثرات پاکستان کے متعدد حصوں میں بھی محسوس ہوئے، تاہم زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے علاوہ آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر، سوات، ملاکنڈ، مظفرآباد، گلگت، اسکردو اور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کا شمالی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
