ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں آج موسم شدید سرد رہنے کا امکان، جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

 اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے، جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: آج بارش، گرد آلود ہواؤں اور کھردری سمندروں کی پیشن گوئی

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو