ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا کئی ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک تولہ سونا 9200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے ہوگیا جبکہ اسی طرح سونے کی قیمت 7ہزار 888 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98ہزار 458 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92 ڈالر کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 4 ہزار 424 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 267 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 023روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 229 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 878 روپے کی سطح پر آگئی۔
