پاکستان کا وینزویلا میں صورتحال پر تشویش کا اظہار
فریقین اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے مسائل کو پرامن ذرائع سے حل کریں
اسلام آباد: پاکستان نے وینزویلا میں جاری حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحران کے پرامن حل کے لیے تحمل، ضبط اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان وینزویلا کے عوام کی بھلائی اور فلاح کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ تمام فریقین اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے مسائل کو پرامن ذرائع سے حل کریں۔
مزید پڑھیں: وینزویلا، عدالتی حکم پر ڈیلسی روڈریگز کا اقتدار سنبھالنے کا اعلان، امریکا کو کھلا چیلنج
ترجمان نے کہا کہ پاکستان وینزویلا میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ضروری اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
