پاکستان کے صنعتی شعبے میں مثبت پیش رفت سامنے آگئی
پاکستانی معیشت میں استحکام کے بعد صنعتی شعبہ نئی توانائی کے ساتھ متحرک
پاکستانی صنعتی شعبے میں تاریخ ساز بحالی سامنے آئی ہے، تاہم پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مربوط معاشی اصلاحات کے ثمرات نمایاں ہورہے ہیں، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پائیدار بحالی کا آغاز ہوگیا ہے۔
پاکستانی معیشت میں استحکام کے بعد صنعتی شعبہ نئی توانائی کے ساتھ متحرک ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کا مینوفیکچرنگ شعبہ فروری 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق بڑھتی ہوئی طلب اور بہتر پیداوار بحال ہوتے اعتماد کی عکاسی ہے۔ حبیب بینک لمیٹڈ ایس اینڈ پی گلوبل مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس دسمبر 2025 میں 52.8 تک پہنچ گیا، جو مسلسل توسیع کی واضح علامت ہے۔
گزشتہ نو ماہ میں نئے آرڈرز بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے، جو ملکی پیداواری طلب میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستانی صنعتوں میں پیداواری سرگرمیاں مسلسل دوسرے ماہ بھی جاری ہے، صنعتی شعبہ مزید استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں تاریخ ساز واپسی ہوگئی ہے، برآمدی آرڈرز میں چھ ماہ بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان میں کاروباری اعتماد جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے باعث سرمایہ کاری کے رجحان کو تقویت ملی، ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں کے باعث روزگار کے مواقع میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، صنعتی شعبے میں یہ مثبت پیش رفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔
