پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 1 لاکھ 81 ہزار کی تاریخی بلندی کو بھی عبور کرلیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 1 لاکھ 81 ہزار کی تاریخی بلندی کو بھی عبور کرلیا

اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جہاں کاروباری دن کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 2250 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر لی۔

بازارِ حصص میں 1 لاکھ 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 420 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2679 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

Related posts

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل