فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار

فیلڈ مارشل کے شخصیت سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متاثر ہیں

خیبرپختونخوا کی عوام نے چیف آف ڈیفنیس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 2025 کے ہیرو قرار دے دیا۔

2025  میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی قومی سلامتی، خودمختاری، معیشت اور وقار کو دنیا بھر میں مضبوط کیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ پوری دنیا حیران ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سال 2025 میں جو اقدامات کیے وہ دنیا کا کوئی طاقتور کمانڈر نہیں کرسکا، ان کی قیادت میں افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو سبق سکھایا کہ جنگی لحاظ سے پاکستان ایک مضبوط اور خطرناک ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی گراف بھی فیلڈ مارشل کی کرشماتی سفارتکاری کا معترف، رپورٹ جاری

عوام کے مطابق فیلڈ مارشل کی ملٹری سفارتکاری کی وجہ پاکستان کی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، ہم دعا کرتے ہیں کہ سال 2026 میں بھی فیلڈ مارشل ایسے ہی کارنامے انجام دیں جس کی دنیا تعریف کریں۔

عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت کے حوالے سے آرمی چیف نے جو کوششیں کیں، خصوصی طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور بڑے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ دینا قابل تحسین ہے

 عوام نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کے شخصیت سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متاثر ہیں، جنہوں نے کئی بین الاقوامی فورمز پر  پرزور انداز اور چنے ہوئے الفاظ کے ساتھ فیڈ مارشل کی خصوصی تعریف کی ہے۔

Related posts

پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا

آئی سی سی نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو پاکستانی کھلاڑیوں کو سزا سنادی

پاکستان نے کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا