پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت

پاکستان نے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے صومالیہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد: پاکستان نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کا بھی دوبارہ اعادہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور صومالیہ و پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

پاکستان نے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے صومالیہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صومالیہ کی وحدت کے خلاف کسی بھی اقدام کو مسترد کرے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، بشمول 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا