پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں، فیلڈ مارشل

پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں، فیلڈ مارشل

مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے اس موقع کو منایا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے اس موقع کو منایا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظمؒ کا یومِ پیدائش اور کرسمس؛ مسلح افواج کا قومی یکجہتی کا اظہار

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بانی پاکستان کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے نظریے کی بنیاد قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کی اور قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحوں کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے مساوی مواقع اور آئین میں درج مشترکہ اقدار میں مضمر ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے ویک اینڈ کا موسم: دبئی اور راس الخیمہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈا درجہ حرارت کہاں تلاش کرنا ہے، جب کہ شہروں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے

ہٹہ کا گراس روٹس ولیج: ایکو ریٹریٹ جہاں سست زندگی پائیداری کو پورا کرتی ہے۔

تصاویر میں: رہائشی دبئی میں عید الاضحی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔