قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ کارروائی بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 24 دسمبر کو کی گئی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، تاہم علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے عبداللہ بن حمد العطیہ کے انتقال پر امیر قطر سے تعزیت کی

متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر نے یمن کے سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

متحدہ عرب امارات کے ویک اینڈ کا موسم: دبئی اور راس الخیمہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈا درجہ حرارت کہاں تلاش کرنا ہے، جب کہ شہروں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے