فیمیل کیٹگری میں کینیا کی موتوکی نے میدان مار لیا

دوسری لوک سہاتا میراتھن ریس: فیمیل کیٹگری میں کینیا کی موتوکی نے میدان مار لیا

جاپان اور پاکستان کی ایتھلیٹس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی

سکھر: دوسری لوک سہاتا میراتھن ریس کی فیمیل کیٹگری میں کینیا کی ایتھلیٹ موتوکی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

اس کے علاوہ جاپان اور پاکستان کی ایتھلیٹس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں منعقدہ دوسری لوک سہاتا میراتھن ریس کی فیمیل کیٹگری میں کینیا کی ایتھلیٹ موتوکی نے مقررہ 10 کلو میٹر کا فاصلہ 40 منٹ 25 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جاپان کی ایتھلیٹ یوکوشی دوسری جبکہ پاکستان کی ماہ نور تیسری پوزیشن پر رہیں۔

لوک سہاتا میراتھن ریس کا آغاز سکھر سے ہوا، جس میں مجموعی طور پر تقریباً 2300 مرد اور 700 خواتین ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

مردوں کی ریس کا فاصلہ 42 کلومیٹر جبکہ خواتین کی ریس کا فاصلہ 10 کلومیٹر رکھا گیا تھا۔ ریس کے شرکاء نے سکھر سے خیرپور تک کا فاصلہ طے کرکے دوڑ مکمل کی۔

ریس کے آرگنائزر DIG پیر محمد شاہ کے مطابق لوک سہاتا میراتھن ریس میں جاپان، اٹلی، ملائشیا، ایتھوپیا، یوگنڈا سمیت دنیا بھر کے ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے تمام شہروں سے بھی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میراتھن ریس بین الاقوامی معیار اور قوانین کے مطابق منعقد کی جا رہی ہے۔

DIG پیر محمد شاہ نے مزید بتایا کہ لوک سہاتا میراتھن ریس میں صحافیوں کے لیے بھی مختصر دورانیے کی خصوصی ریس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔