شرپسندی کیلئے نوجوان ذہنوں کا استعمال؛ دہشتگرد تنظیموں کی مکروہ سازشیں بےنقاب

شرپسندی کیلئے نوجوان ذہنوں کا استعمال؛ دہشتگرد تنظیموں کی مکروہ سازشیں بےنقاب

دہشتگرد تنظیموں کا نوجوانوں کو ورغلانے کا خطرناک منصوبہ سامنے آ گیا

دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے نوجوان ذہنوں کو ہتھیار بنا کر شرپسندی کی مکروہ سازشیں بے نقاب ہوگئی ہیں۔

دہشتگردوں کے اہل خانہ نے نوجوانوں کے استحصال کیلئے پہاڑی علاقوں میں موجود شرپسند عناصر کی آماجگاہوں کا انکشاف کیا ہے۔

متاثرہ خاندانوں کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوان تعلیم کی آڑ میں دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے، دہشتگرد غلام جان کے بھائی کا کہنا تھا کہ پڑھائی کیلئے کراچی جانے والا غلام جان اچانک پہاڑی علاقے میں جا پہنچا۔

دہشتگرد کے بھائی کے مطابق رابطہ ختم ہونے اور ناکام تلاش کے بعد بالآخر غلام جان کی شناخت ہلاک دہشت گرد سے ہوئی، دہشت گرد آصف کے والد نے تسلیم کیا کہ ان کا بیٹا تعلیم چھوڑ کر دہشتگرد تنظیموں کا حصہ بن گیا تھا۔

دہشتگرد آصف کے والد کا کہنا تھا کہ بے پناہ فریاد کے باوجود بیٹے نے گھر والوں کی بات نہ مان کر رابطہ ترک کر دیا، ان کے مطابق بیٹے نے والد کو بھی شرپسندی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر گولی مار دینے کی دھمکی دی۔

ریاستی بیانیہ واضح ہے کہ دہشتگردوں کا انجام ہلاکت اور انکےخانوادوں کیلئے محض شرمندگی اورپچھتاوے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز کی بندش سے یورپ کو بڑا جھٹکا؛ صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول باقی

UAE فیملی ویزا گائیڈ 2026: ضروریات، فیس اور درخواست کے عمل کی وضاحت

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں