اسرائیل ایران پر پھر حملوں کی تیاری کر رہا ہے ، عالمی دفاعی ماہرین
صیہونی ریاست کا ایسا کوئی بھی اقدام پورے مشرق وسطیٰ کے امن کو ایک بارپر خطرے میں ڈال دے گا
اسرائیل ایران پر پھر حملوں کی تیاری کررہاہے۔ عالمی دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیاہے کہ صیہونی ریاست کسی بڑی جنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دینے کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔ اسرائیلی حکام مؤقف ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام نئے خطرے کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسرائیل کا خیال ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل کی تیاری سے متعلق تنصیبات دوبارہ تعمیر کررہا ہے۔ پہلے حملوں میں متاثر ہونے والی ہوائی دفاع کی تنصیبات کی مرمت کررہا ہے۔
جسے وہ جوہری افزودگی کی کوششوں سے زیادہ فوری مسئلہ سمجھتے ہیں۔
ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں توجہ طلب معاملات ہیں۔ تاہم فوری خطرہ بیلسٹک میزائل پروگرام ہے۔
نیتن یاہو اس ماہ کے آخر میں ٹرمپ سے ملاقات میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔ کسی بھی مستقبل کے اقدام میں امریکی حمایت یا شراکت کے اختیارات پر بات کریں گے۔
صیہونی ریاست نے گزشتہ ماہ سے غزہ میں جارحیت تیز کردی ہے ۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت ایران پر تازہ حملوں کی منصوبہ کررہی ہے ۔
اسرائیل کی جانب سے کوئی بھی اقدام مشرق وسطیٰ کے امن کو ایک بارپر خطرے میں ڈال سکتاہے ۔
