ریمپ پر گلیمر کا طوفان، علی رضا اور کنزا ہاشمی نے مداحوں کے دل جیت لیے
برائیڈل فیشن ویک کے پہلے روز فیشن اور گلیمر کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔
لاہور میں جاری تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کے پہلے روز معروف اداکار علی رضا اور کنزا ہاشمی نے اپنی دلکش موجودگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
فیشن ایونٹ کے افتتاحی دن دونوں فنکار شو اسٹاپرز کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئے اور اپنی پراعتماد واک اور منفرد انداز سے خوب داد سمیٹی۔
کنزا ہاشمی سرخ رنگ کے دیدہ زیب عروسی لباس میں جلوہ گر ہوئیں جبکہ علی رضا نے سیاہ رنگ کے شاندار سوٹ میں ریمپ پر انٹری دے کر شو کی رونقیں بڑھا دیں۔
دونوں کی جوڑی نے حاضرین کو متاثر کیا اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
فیشن شو کے دوران علی رضا اور کنزا ہاشمی کا آنے والا ڈرامہ سیریل ’لیڈر‘ کی تشہیر بھی نمایاں رہی، جس میں یہ دونوں پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
برائیڈل فیشن ویک کے پہلے روز فیشن اور گلیمر کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا، جس نے شائقین کو محظوظ کردیا۔
