ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 12 اشیاء مہنگی، 10 سستی ہوئیں

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 12 اشیاء مہنگی، 10 سستی ہوئیں

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح  میں 0.03 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی جب کہ 18 اشیاء مہنگی اور 8 سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح  میں 0.03 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 3.90 فیصد تک جا پہنچی۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 29 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 62 روپے تک مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 29 پیسے، پانچ لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل 21 روپے، ویجیٹیبل گھی ڈھائی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، جبکہ لہسن، جلانے کی لکڑی، خشک دودھ، چائے اور دال مونگ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 16 روپے تک سستے ہوئے، چینی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے تک کمی آئی، اسی طرح پیاز فی کلو 4 روپے تک سستا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دال مسور، دال ماش، گھریلو سلنڈر، گڑ، چنے اور آلو سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،  اسی دوران 29 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Related posts

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان