چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا

چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون “جیوتیان” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ بے پائلٹ فضائی جہاز صوبہ شان شی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16.35 میٹر لمبائی رکھنے والا یہ جدید ڈرون 6 ہزار کلوگرام تک وزن اٹھانے اور 12 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ جیوتیان کو بنیادی طور پر ایمرجنسی امداد، قدرتی آفات میں ریسکیو آپریشنز، جغرافیائی سروے اور مواصلاتی رابطے جیسے سول مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق یہ ڈرون عسکری طور پر بھی انتہائی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں 8 ہارڈ پوائنٹس موجود ہیں جن سے گائیڈڈ بم، فضا سے فضا میزائل اور اینٹی شپ میزائل لانچ کیے جا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں جیوتیان اپنے اندر 100 سے زائد چھوٹے ڈرونز بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جنہیں سوارم اٹیک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم، چین کے اس تجربے کو دنیا بھر میں ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Related posts

UAE گرین ویزا نے وضاحت کی: کون درخواست دے سکتا ہے، اہلیت کے اصول اور اسے کیسے حاصل کیا جائے۔

آرٹ دبئی 2026 نے ریکارڈ عوامی حاضری اور مضبوط عالمی فروخت کے ساتھ 20 ویں سالگرہ کا ایڈیشن بند کر دیا

دبئی میونسپلٹی نے عید الاضحی کے لیے 1,000 مویشیوں کو فی گھنٹہ پروسیس کرنے کی صلاحیت کے ساتھ مذبح خانوں کی مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے