شہرقائد میں راتیں سرد، درجہ حرارت مزید گرگیا

شہرقائد میں راتیں سرد، درجہ حرارت مزید گرگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر قائد میں رات کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہونے لگا ہے، درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج مطلع صاف، تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر میں سردی کی شدت میں باقاعدہ اضافہ 15 دسمبر کے بعد ہونا شروع ہوگا۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔