دورہ ترکمانستان؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار غیرجانبداری پر حاضری

دورہ ترکمانستان؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار غیرجانبداری پر حاضری

وزیراعظم نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر یادگار پر پھول رکھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر اشک آباد پہنچے، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارِغیر جانبداری کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر یادگار پر پھول رکھے اور ترکمانستان کی 30 سالہ غیر جانبداری کے اس تاریخی پہلو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں بھی شرکت کی۔ فورم میں ان کی آمد پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف نے پرتپاک استقبال کیا۔

فورم میں دنیا بھر سے شریک رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف عالمی رہنماؤں کا فرداً فرداً استقبال کرتے رہے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ترکمانستان کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن و تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔