شہر قائد کی راتیں مزید سرد ہونے لگی، درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ

شہر قائد کی راتیں مزید سرد ہونے لگی، درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ

شہر قائد میں سردی کی شدت میں باقاعدہ اضافہ 15 دسمبر کے بعد ہونا شروع ہوگا۔

شہر قائد میں رات کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہونےلگا ہے، اور درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع صاف رہنے کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر قائد میں سردی کی شدت میں باقاعدہ اضافہ 15 دسمبر کے بعد ہونا شروع ہوگا۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی