چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں ’گارڈ آف آنر‘ کی تقریب

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں ’گارڈ آف آنر‘ کی تقریب

پروقار تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اسلام آباد: جی ایچ کیو میں “چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر” کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان افواج پاکستان کے مطابق پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسروں نے شرکت کی۔

بگل بجا کر سید عاصم منیر کی آمد کا اعلان کیا گیا اور اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

 مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستہ کا معائنہ کیا جبکہ انہیں جنرل سیلوٹ بھی پیش کیا گیا۔

 چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج پر مشتمل گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں اور وہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ذمہ داریاں بھی بیک وقت انجام دیں گے۔

Related posts

ترکیہ میں فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

عید کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟ دبئی نے عید الاضحی 2026 کے لیے ہوٹل کے سودوں اور خاندانی تجربات کی نقاب کشائی کی۔

دبئی کانز میں فلمی صنعت کی ترقی کی نمائش کرتا ہے کیونکہ DFGC عالمی پیداواری مرکز کی حیثیت کو نشانہ بناتا ہے۔