سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی

کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سونا 23 ڈالر سستا ہوکر 4198 ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 6072 روپے پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ؛ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری توجہ کا مرکز

Related posts

متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

لاہور میں فلم ‘کیری آن جٹا 4’ کا خصوصی پریس شو، شوبز شخصیات کی شرکت

کراچی آنے والا کارگو طیارہ خلیج میں لاپتہ، عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل، ریسکیو آپریشن شروع