کرغزستان کے صدر کا دورہ پاکستان، صدرمملکت اوروزیراعظم کا خیر مقدم

کرغزستان کے صدر کا دورہ پاکستان، صدرمملکت اوروزیراعظم کا خیر مقدم

کرغزستان کے صدر نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔

کرغزستان کے صدر صادرژپاروف 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا گیا۔

اسلام آباد آمد پر صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف   نےمعززمہمان کاخیرمقدم کیا۔

کرغزستان کے صدر نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

صدر کرغزستان وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں صدر ژپاروف اسلام آباد میں بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔

وفاقی کابینہ کےارکان اوراعلیٰ حکام بھی کرغزستان کےصدرکےاستقبال کیلئےموجود ہیں۔

کرغزستان کے صدر کے ہمراہ وزرا، سرکاری عہدیدار اور اعلیٰ کاروباری وفد بھی موجود ہے۔

Related posts

اسلحہ اور گولہ بارود سے لدے امریکی جہازوں کی اسرائیل آمد نے مشرق وسطیٰ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

محمد بن راشد المکتوم لائبریری فاؤنڈیشن نے ‘دبئی آرکائیو’ کا آغاز کیا

شیخ ہمدان نے دبئی سول ڈیفنس میں ادارہ جاتی قیادت کے لیے نئے سی ای او کا تقرر کیا