ٹیرف پالیسیوں سے جنگیں روکیں، امریکا کو معاشی طور پر مضبوط بنایا، ٹرمپ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف کی پالیسیوں نے نہ صرف جنگیں روکنے میں مدد دی بلکہ امریکا کو معاشی طور پر پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیرف کے باعث کئی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر اور مضبوط ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کئی ممالک نے ٹیرف کو امریکا کے خلاف استعمال کیا، مگر اب ہماری پالیسیوں کے بعد کوئی ملک امریکا کا فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا وینزویلا پر حملے کا عندیہ، وائٹ ہاؤس حملے میں زخمی اہلکار ہلاک

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ٹیرف کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور ٹیکسوں میں کمی آئی جس سے معیشت کو تقویت ملی اور امریکا ایک امیر اور مضبوط ریاست بن کر ابھرا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے، اور مضبوط قیادت و طاقتور فوج کی بدولت ہی امریکا ایک عظیم ملک ہے۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

دبئی فیوچر سلوشنز پروگرام متحدہ عرب امارات کی توسیع میں عالمی یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھاتا ہے۔

ایران شکست مان لے تو بھی اسے فاتح کہیں گے، ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے