اسکردو اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

گلگت بلتستان کے شہر اسکردو اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 عشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز اسکردو سے 120 کلو میٹر دور شمال مشرق تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026، پہلا سیمی فائنل، فرانس بمقابلہ اسپین، فائنل سے پہلے فائنل

کانگو میں ایبولا وائرس کا قہر جاری، ہلاکتیں 648 ہو گئیں

اٹلی میں شدید گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان