ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ

گزشتہ سماعت پر عدالت نےملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی

کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزم لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا  مزید تنگ ہونے لگا۔

عدالتی حکم پر لیاقت محسود کے خلاف ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے دومقدمات میں انسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دےدیا۔

ایس پی نے آئی او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف اے ٹی اے کی دفعہ شامل کرکے زیر دفعہ 173کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، جبکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نےملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی اور حکم دیا تھاکہ ملزم کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج

عدالت نے اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج کرنے کا حکم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے ڈمپر کی ٹکرز شہری شاہزیب جاں بحق ہوگیا تھا، واقعہ کے بعد ملزم کےگارڈ نے مکینوں پر فائرنگ کی تھی۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔