کراچی میں دودھ کی فی کلو نئی قیمت کیا ہو گی؟ نوٹیفیکیشن جاری

کراچی میں دودھ کی فی کلو نئی قیمت کیا ہو گی؟ نوٹیفیکیشن جاری

کمشنر کراچی نے اس سے قبل 13 جون 2024 کو دودھ کی قیمتیں مقرر کی تھیں

کمشنر کراچی نے شہر میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ریٹیل سطح پر دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شعبوں کے لیے دودھ کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے لیے نئی قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں 3 روپے اضافہ کرتے ہوئے دودھ کی فی لیٹر قیمت 208 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تاہم شہریوں کے لیے ریٹیل قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور دودھ 220 روپے فی لیٹر میں ہی فروخت ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریٹیل قیمت برقرار رکھنے کا مقصد شہریوں کو مہنگائی سے ریلیف فراہم رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے اس سے قبل 13 جون 2024 کو دودھ کی قیمتیں مقرر کی تھیں، جن میں اب تازہ ترین ترمیم کی گئی ہے۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی