موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں گیس کی بندش؛ شہری پریشان

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں گیس کی بندش؛ شہری پریشان

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گیس نہ ملنے کے باوجود ہر ماہ باقاعدگی سے بل موصول ہو رہا ہے۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہرِ قائد میں جمشید روڈ، جہانگیر روڈ اور مارٹن کوارٹرز کے مکین بدستور غیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں گیس نہ ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

ایک خاتون نے شکایت کی کہ ہمارے علاقے میں تو گیس آتی ہی نہیں جبکہ دوسری شہری نے بتایا کہ ہم لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 ایک اور خاتون نے کہا کہ سیلنڈر پر کب تک کھانا بنائیں، یہ بہت مہنگا پڑتا ہے۔

اہلِ علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس نہ ملنے کے باوجود ہر ماہ باقاعدگی سے بل موصول ہو رہا ہے، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دے دی

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔