افغان سرزمین سے تاجکستان پر ڈرون حملہ ، 3 چینی شہری ہلاک

افغان سرزمین سے تاجکستان پر ڈرون حملہ ، 3 چینی شہری ہلاک

تاجکستان نے  افغانستان کی عبوری حکومت سے  حملہ آوروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کامطالبہ کردیا

افغان سرزمین سے ایک اورہمسایہ ملک تاجکستان پرڈرون حملہ ،  3 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔ افغان سرزمین سے اڑائے گئے ڈرون پردستی بم نصب تھا۔

تاجکستان نےحملے پر شدید تشویش اورمذمت کااظہارکیا ہے۔  تاجکستان نے  افغانستان کی عبوری حکومت سے  حملہ آوروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کامطالبہ کردیا۔

تاجک حکام کے مطابق سرحدی امن کیلئے مسلسل کوششوں کے باوجود خطرات برقرار ہیں۔  سرحدپاردہشت گردی اب صرف پاکستان کامسئلہ نہیں رہی

افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کیلئے مسلسل سیکیورٹی چیلنج بنتی جارہی ہے۔ دہشت گردگروہوں کی تخریبی کارروائیاں مسلسل جاری  ہیں۔

افغان طالبان رجیم کےتمام وعدوں کےباوجودافغانستان سے دہشت گردانہ حملے جاری ہیں۔

تاجک حکام کے مطابق یہ حملہ  26نومبر2025کی رات افغانستان سے ہوا، ضلع ختلان میں چینی کمپنی”شوہین ایس ایم”کےکیمپ کونشانہ بنایاگیا۔

Related posts

فیفا نے ارجنٹائن کے کھلاڑیوں پر سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا

پاکستانی ٹیم 409 رنز 2 اننگز میں بھی نہ بنا سکی، اننگ اور 103 رنز سے شکست

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار کی حد عبور کرگیا