پاکستانی ٹیم 409 رنز 2 اننگز میں بھی نہ بنا سکی، اننگ اور 103 رنز سے شکست

پاکستانی ٹیم 409 رنز 2 اننگز میں بھی نہ بنا سکی، اننگ اور 103 رنز سے شکست

انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 135 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی نویں وکٹ 131 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جبکہ محمد رضوان 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبداللہ شفیق نے 15 اور سعود شکیل نے 14 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن، جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری کے ساتھ کیا اور 89.5 اوورز میں مجموعی طور پر 409 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی بیٹنگ میں ہیری بروک 91، جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور لارسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خرم شہزاد نے 133 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 82 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوا تھا۔ عبداللہ شفیق 61 اور امام الحق 42 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 21، خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرکے ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا اور انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے۔ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ اپنے نام کرکے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان پر ابتدائی برتری قائم کرلی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستانی ترانہ گانے سے پہلے برطانوی گلوکارہ نے کتنے ماہ اردو سیکھی؟

پاکستان کی چوتھی مس یونیورس کا تاج مصباح ارشد کے سر سج گیا