سکھ فار جسٹس کی سکھ فوجیوں سے پاک فوج جوائن کرنے کی اپیل
سکھس فار جسٹس نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج میں خصوصی ’’سکھ ڈیفنس یونٹ‘‘ قائم کیا جائے
سکھ فار جسٹس نے سکھ فوجیوں سے بھارت کی جنگ مسترد کرنے اور سندھ کے دفاع میں پاک فوج جوائن کرنے کی اپیل کی ہے۔
سکھس فار جسٹس نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھوں کے لیے پاک فوج میں کھلی بھرتی کی منظوری دی جائے اور بھارتی پنجاب کے سکھ رضاکار پاک فوج میں شامل کیے جائیں۔
سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کے بعد سکھوں کی خصوصی بھرتی ناگزیر ہے۔
سکھس فار جسٹس نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج میں خصوصی ’’سکھ ڈیفنس یونٹ‘‘ قائم کیا جائے، اور اس یونٹ کو سندھ کے دفاع پر تعینات کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا پاک فوج کی حمایت میں بڑا اعلان
ایس ایف جے نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر سے ہزاروں سکھ رضاکار پاک فوج میں شمولیت کے لیے تیارہیں، پاکستان باضابطہ اعلان کرے تو سکھ رضاکار فوراً شامل ہوں گے۔
ایس ایف جے کے مطابق اقوام متحدہ کا قانون ضمیر کے مطابق فوجی خدمات سے انکار کا حق دیتا ہے، سکھ بھارت کی غیر منصفانہ جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
