پستہ قد گھوڑے نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا – بول نیوز

جرمنی میں ایک گھوڑے کو دنیا کا سب سے پستہ قد قرار دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا ہے، پومیکل نامی اس گھوڑے کا قد صرف 21.1 انچ ہے۔

اس گھوڑے کی مالک کارولا ویڈمین نے کہا کہ 2020 میں انہوں پومیکل نامی اس گھوڑے کو گود لیا تھا، اس وقت اس کی عمر محض 5 ماہ تھی اور قد تقریباً 18 انچ تھا۔

کارولا ویڈمین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جب انہوں نے اس گھوڑے کو دیکھا تو اتنے چھوٹے گھوڑے کو دیکھ حیران رہ گئی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پومیکل کی قد ناپا تو وہ 21.1 انچ ہے جس کے بعد اسے دنیا کا سب سے چھوٹا گھوڑا قرار دیا گیا ہے جبکہ پومیکل سابقہ ریکارڈ رکھنے والے گھوڑے سے ڈیڑھ انچ چھوٹا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ، سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والی خاتون سولو آرٹسٹ

واضح رہے پومیکل ایک تربیت یافتہ تھراپی گھوڑا ہے اور اسے باقاعدگی سے نرسنگ ہومز، ہوپیسز، اسکولز اور معذور افراد کے مراکز میں لے جایا جاتا ہے۔

کارولا ویڈمین نے پومیکل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کے ساتھ محبت سے پیش آتا خصوصاً بچوں کے ساتھ اس کا رویہ بہت ہی اچھا ہے، اسے گود میں لینا اور توجہ کا مرکز پسند ہے۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا