پاکستان کی سرحدی بندش؛ افغانستان بدترین معاشی وانتظامی بحران سے دوچار – بول نیوز

پاکستان کی سرحدی بندش؛ افغانستان بدترین معاشی وانتظامی بحران سے دوچار

دہشتگردوں کی پشت پناہی میں مصروف افغان طالبان داخلی  بحران حل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے سخت اقدامات اور سرحدی بندش کے پیش نظر افغانستان بدترین معاشی وانتظامی بحران سے دوچار ہے۔

دہشتگردوں کی پشت پناہی میں مصروف افغان طالبان داخلی  بحران حل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں، عوام بنیادی ضروریات تک سے محروم ہیں جبکہ افغانستان داخلی بدانتظامی اور بحرانوں سے شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔

اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام برائے افغانستان کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 23 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو وطن واپسی نے شدید مشکلات کا شکار کردیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ غربت، ناقص سہولیات اور بےروزگاری نے افغانستان پر غیرمعمولی دباؤ ڈال دیا ہے، محدود رسائی، پابندیاں اور تحفظ کے شدید خطرات کی بدولت افغان خواتین بےحد متاثر ہورہی ہیں۔

دیوالیہ معیشت کے ساتھ بھارتی سرمایہ کاروں کو رعایت نے افغانستان کے مستقبل پر سوال اٹھا دیے، قابض افغان طالبان کی ہٹ دھرمی نے افغانستان کو شدید داخلی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کا گڑھ افغانستان؛ خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ

Related posts

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔

حماس کا 20 سال بعد غزہ حکومت سےدستبرداری کا اعلان

اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ