پاکستان کی سرحدی بندش؛ افغانستان بدترین معاشی وانتظامی بحران سے دوچار
دہشتگردوں کی پشت پناہی میں مصروف افغان طالبان داخلی بحران حل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے سخت اقدامات اور سرحدی بندش کے پیش نظر افغانستان بدترین معاشی وانتظامی بحران سے دوچار ہے۔
دہشتگردوں کی پشت پناہی میں مصروف افغان طالبان داخلی بحران حل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں، عوام بنیادی ضروریات تک سے محروم ہیں جبکہ افغانستان داخلی بدانتظامی اور بحرانوں سے شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔
اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام برائے افغانستان کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 23 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو وطن واپسی نے شدید مشکلات کا شکار کردیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ غربت، ناقص سہولیات اور بےروزگاری نے افغانستان پر غیرمعمولی دباؤ ڈال دیا ہے، محدود رسائی، پابندیاں اور تحفظ کے شدید خطرات کی بدولت افغان خواتین بےحد متاثر ہورہی ہیں۔
دیوالیہ معیشت کے ساتھ بھارتی سرمایہ کاروں کو رعایت نے افغانستان کے مستقبل پر سوال اٹھا دیے، قابض افغان طالبان کی ہٹ دھرمی نے افغانستان کو شدید داخلی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
مزید پڑھیں: دہشتگردی کا گڑھ افغانستان؛ خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ
