حسینہ واجد کا 13 لاکھ ڈالرز  مالیت کا سونا ضبط کر لیا گیا

بنگلہ دیشی حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا 13 لاکھ ڈالرز  مالیت کا سونا ضبط کرلیا گیا ۔یہ سونا توشہ خانہ میں تحائف جمع نہ کروانے پر بینک لاکرز سے ضبط کیا گیاہے۔ جس کی  مالیت 13 لاکھ ڈالر (تقریباً 37 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

نیشنل بورڈ آف ریونیو (این بی آر) کے سینٹرل انٹیلی جنس سیل (سی آئی سی) نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے نام پر رجسٹرڈ دو لاکرز سے سونے کے زیورات برآمد کر لیے۔

لاکر نمبر 751 اور 753 کھولنے کے بعد مجموعی طور پر 10 کلو سونا برآمد کیا گیا۔ تمام کارروائی بنگلادیش بینک کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کی گئی۔

حکام کے مطابق لاکر نمبر 751 اور 753 کھولنے کے بعد مجموعی طور پر 10 کلو سونا برآمد کیا گیا۔ تمام کارروائی بنگلادیش بینک کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کی گئی۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی عدالت نے رواں ماہ شیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی ہے۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا