ایف سی پر حملے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ تیار

ایف سی پر حملے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ تیار

حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا

بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جیکٹس میں بارودی مواد آگے اور پیچھے دو حصوں میں تقسیم تھا، جسے زیادہ سے زیادہ تباہ کن اثر کے لیے تیار کی گئی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیکٹس کے ٹکڑوں سے واضح ہے کہ 30 میٹر تک نقصان ممکن تھا، دھماکہ خودکش تھا، ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا، تاہم جائے وقوعہ سے آٹھ دستی بموں کے شواہد ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکا؛ 3 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

بی ڈی او رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے دو فٹ دور پرائما کورڈ، اور 2 ملی میٹر سائز کے بال بیرنگ برآمد ہوئے، اس کے علاوہ دو فٹ لمبی تار ملی جو درمیان سے کٹی ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے لیبارٹری تجزیے شواہد اکٹھے کیے گئے، حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، جبکہ جوابی کاروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیدکواٹرز پر حملہ 24 نومبر کو ہوا تھا، جس میں تین فیڈرل کانسٹیبلری کے جوان شہید ہوئے، اور ایف سی کے جوان سمیت 8 شہری زخمی ہوئے تھے۔

Related posts

دبئی فیوچر سلوشنز پروگرام متحدہ عرب امارات کی توسیع میں عالمی یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھاتا ہے۔

ایران شکست مان لے تو بھی اسے فاتح کہیں گے، ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے

ترکیہ میں فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی