سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلے میں 22 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا

 سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جس میں خارجیوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلے میں 22 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی بتایا کہ علاقے کو بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی اور اس کی حمایت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی