سندھ میں آثار قدیمہ بھی غیر محفوظ، چور کوٹ ڈیجی قلعہ سے تاریخی توپ لے اڑے

خیرپور: کوٹ ڈیجی قلعہ میں ایک نادر و تاریخی واردات ہوئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے سندھ کے تاریخی ورثے کو بھی نہیں بخشا۔

اطلاعات کے مطابق چوروں نے قلعہ کی تاریخی اور قیمتی جیسرمیل توپ کو کٹر مشین کے ذریعے کاٹ کر اس کے قیمتی چار کڑے چوری کر لیے۔

سیاحوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ توپ کی چوری سے قلعہ کی شان متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سیٹلائٹ کو دس منٹ میں مدار تک پہنچانے والی خلائی توپ

واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں بھی شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کوٹ ڈیجی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

شہریوں اور سیاحوں نے وزیر ثقافت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے کہ نگران دور میں قلعہ کوٹ ڈیجی سے لاپتہ توبیں واپس لا کر محفوظ کی گئی تھیں، لیکن اب یہ تاریخی قیمتی شے دوبارہ چوری ہو گئی ہے۔

Related posts

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت، مگر مفادات کے تصادم سے پاک پالیسی سازی ناگزیر